ملتان : آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کا مہنگائی کے خلاف احتجاج، حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی
ایشیا اردو
چوک کچری پر ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں ملازمین نے بینرز اٹھا رکھے جس پر مہنگائی بڑھنے کے حوالے سے نعرے درج تھے،اس موقع پر ملازمین کا کہنا تھا کہ اتنا مہنگائی ہو چکی ہے کہ اب بچوں کا پیٹ پالنا تک مشکل ہو گیا ہے،جتنا تنخواہیں ہیں اس سے زیادہ بجلی کے بلز آجاتے ہیں تو باقی ضرورت زندگی کیسے پورا کریں،ملازمین کا کہنا تھا کہ حکومت صرف زبانی جمع خرچ کر رہی ہے مہنگائی کے خاتمے کے لیے کسی قسم کے کوئی اقدامات نہیں کر رہی ہے جس کی وجہ سے آئے روز بجلی گیس پٹرول کی قیمتیں بڑھتی جا رہی ہیں ،مظاھریں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مہنگائی کے خاتمے کے لیے فوری طور پر اقدامات کریں اور تنخواہیں میں بھی مہنگائی کے حساب سے اضافہ کرے



Leave A Comment