ایشیا اردو

ریجنل ایمرجنسی آفیسر ڈی جی خان ڈویژن ریسکیو1122 ڈاکٹر ناطق حیات غلزئی نے سنٹرل اسٹیشن لیہ اور ریسکیو اسٹیشن چوک اعظم کا دورہ کیا۔انہیں لیہ آمد پر ریسکیو کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجینسی آفیسر ڈاکٹرسجا د احمدبھی موجود تھے۔ریجنل ایمرجنسی آفیسرڈاکٹر ناطق حیات غلزئی نے ریسکیو اسٹیشن کی صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ ریسکیو ایمبولینسز اور فائرر وہیکلز کی انسپکشن کرتے ہوئے دوران ایمرجنسی استعمال ہونے والے میڈیکل، ریسکیو اور فائرفائٹنگ کے آلات کو چیک کیا۔انہو ں نے تعمیراتی کام اور میٹریل کا جائزہ لیا۔ کیمیونٹی ایمرجنسی ریسپانس ٹیم کے ممبرز نے میڈیکل اور ریسکیورز نے فائر فٹ اور کثیر المناظر عمارت سے مریض کی حفاظت سے منتقلی کے عملی مظاہرے پیش کیے۔انہوں نے کہاکہ تمام ریسکیورز بہترین تربیت یافتہ ہیں اور ہمہ قسمی ہنگامی حالات میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ڈاکٹر ناطق حیات غلزئی نے ڈاکٹر رضوان نصیر گارڈن میںشجرکاری مہم کے تحت پودے لگائے۔انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر ناطق حیات غلزئی نے کہا شجرکاری کی مہم میں لوکل کمیونٹی اور دیگر ادارے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے تاکہ ماحولیاتی آلودگی سے پاک معاشرے کے قیام کو یقینی بنایاجاسکے۔انہوں نے ریسکیو اسٹیشن میںبہترانتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ریجنل ایمرجنسی آفیسر ڈی جی خان ڈویژن ریسکیو1122 ڈاکٹر ناطق حیات غلزئی نے کوٹ سلطان میںنئے بننے والے کمیونٹی ریسکیو اسٹیشن کا بھی معائنہ کیا

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار