ایران کے مبینہ میزائل حملے ناکام، یو اے ای میں ہنگامی الرٹ، دبئی و شارجہ ایئرپورٹس پر پروازیں معطل
ایران کی جانب سے متحدہ عرب امارات پر مبینہ میزائل حملوں کے بعد خطے میں کشیدگی بڑھ گئی ہے۔ حکام کے مطابق چار میزائل داغے گئے جن میں سے تین کو فضائی دفاعی نظام نے فضا میں ہی تباہ کر دیا جبکہ ایک میزائل سمندر میں جا گرا۔
حکام کا کہنا ہے کہ میزائلوں کا ہدف ابوظہبی کی اہم تنصیبات تھیں، تاہم کسی بڑے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ سیکیورٹی اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے اور شہریوں کے تحفظ کے لیے اقدامات جاری ہیں۔
صورتحال کے پیش نظر دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور شارجہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل کر دیا گیا، جس سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
حکام کی جانب سے شہریوں کو موبائل پیغامات کے ذریعے ممکنہ خطرے سے آگاہ کیا گیا اور محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت دی گئی، تاہم کچھ دیر بعد صورتحال کو کنٹرول میں قرار دیتے ہوئے معمولات زندگی بحال کرنے کی اجازت دے دی گئی۔
دوسری جانب فجیرہ کے پیٹرولیم انڈسٹریل زون میں آگ لگنے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں، جس کی وجہ مبینہ طور پر ڈرون حملہ بتایا جا رہا ہے۔ امدادی ٹیمیں آگ بجھانے میں مصروف ہیں اور مزید نقصان سے بچاؤ کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
_2026_05_04_21_15_36_83194608.jpg)


Leave A Comment