فورٹ منرو میں اکیس سالہ غیر ملکی لڑکی کا مبینہ طور پر زیاتی
ایشیا اردو
ڈیرہ غازی خان / سنیر رپورٹر
جنوبی پنجاب کے صحت افزا مقام فورٹ منرو میں سیاحت کے لئے آنے والی 21 سالہ لڑکی اربیلا ارپی کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی وقوعہ کا علم ہوتے ہی ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر تھانہ فورٹ منرو نے مقدمہ نمبر 15/22 زیر دفعہ 376۔29۔28 کے تحت مقدمہ درج کر کے فوری کاروائی کرتے ہوئے ایک ملزم مزمل شہزاد کو راجن پور سے گرفتار کر لیا ریمانڈ حاصل کرنے کے لئے ڈیرہ غازیخان عدالت پیش کیا جا ئے گا امریکن خاتون اربیلا ارپی کے بیان کے مطابق وہ 17 جولائی کی شب فورٹ منرو کے ہوٹل میں مقیم تھی اسے مزمل شہزاد اور اس کے ساتھیوں نے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا خاتون کے بیان پر مقدمہ درج کر لیا ہے اور خاتون کے مطابق اس کی ملزمان نے ویڈیوز بھی بنائی ہیں بی ایم پی کے کمانڈنٹ خاتون کا میڈیکل کرا رہے ہیں جبکہ ملزمان کو ڈی این اے کے لئے لاہور لے کر جائیں گے دوسری جانب ڈیرہ غازی خان میں غیر ملکی پر پابندی ہے یہ کس طرح فورٹ منرو پہنچی قانون نافذ کرنے والے اس معمہ کئ تحقیقات کر رہے ہیں.



Leave A Comment