ڈرپ لگوانے کے بہانے اغوا کرکے نرس سے مبینہ زیادتی
ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال کی نرس کو ڈرپ لگوانے کے بہانے اغوا کرکے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا دیاگیا۔
پولیس رپورٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال کی نرس کے والد نے الزام لگایا کہ چار پانچ ماہ قبل ملزم صادق کریم اپنی والدہ کو ڈرپ لگوانے کے بہانے میری بیٹی کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال سے اغوا کرکے ملتان لے گیا اور میری بیٹی کے ساتھ مبینہ زیادتی کرتا رہا، 29 اپریل کو میری بیٹی موقع پا کر ملزمان کے چنگل سے نکل آئی۔
تھانہ سٹی لودھراں کے تفتیشی افسر کے مطابق اغوا کا واقعہ چار پانچ ماہ پہلے کا ہے، نرس کو میڈیکل کے لیے اسپتال بھجوادیا گیا ہے جب کہ ملزمان ملتان کے رہائشی ہیں اور ان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے زیورات چھین کر سفید کاغذ ات پر دستخط کروالیے

_2026_09_16_13_24_35_85734178.jpg)

Leave A Comment