جن کی خاتون سے مبینہ زیادتی،مقدمہ درج
گجرات کی تحصیل کھاریاں کے نواحی علاقے کاکرالی میں ایک خاتون کے ساتھ زیادتی کا انتہائی عجیب و غریب واقعہ سامنے آیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ ملزم نے خود کو “جن” ظاہر کرکے اس کے ساتھ زیادتی کی۔
پولیس رپورٹ کے مطابق خاتون نے بیان دیا کہ وہ اپنے گھر میں موجود تھی کہ ملزم نے طلسماتی اور جنّات کے اثرات کا ڈرامہ رچا کر اسے خوفزدہ کیا اور پھر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ واقعہ 13 نومبر کی صبح پیش آیا۔
خاتون کے مطابق ملزم نے اسے مختلف شعبدوں، دم درود اور ماورائی دعوؤں کے ذریعے ڈرایا اور ذہنی طور پر مفلوج کر کے زیادتی کی کوشش کی، جس کی باقاعدہ شکایت پولیس کو موصول ہوئی۔
پولیس نے خاتون کی درخواست پر زیادتی کی دفعہ 376 کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے میڈیکل معائنہ مکمل کر لیا ہے، جبکہ مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی تلاش جاری ہے اور واقعے کے تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھ کر تحقیقات کی جا رہی ہیں۔



Leave A Comment