کراچی: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں میں 7 کارروائیاں کرتے ہوئے 36 اعشاریہ 36 کلوگرام منشیات برآمد کر کے خاتون سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیاں کراچی، راولپنڈی، لاہور، ڈیرہ غازی خان اور کوئٹہ میں کی گئیں۔ ان کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 32 کلو 225 گرام چرس اور ایک کلوگرام آئس برآمد کی گئی۔

حکام کے مطابق ایک کارروائی کے دوران 1.9 کلوگرام وزن کی 2650 ممنوعہ گولیاں اور 10 گرام ویڈ بھی قبضے میں لی گئی۔

ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان نے دورانِ تفتیش تعلیمی اداروں کے طلبہ کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے۔

اے این ایف کے مطابق ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار