ایشیا اردو

ملتان. سپیشل کوآرڈینیٹر وزیراعلی و چئیرپرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو پنجاب سارہ احمد کی ہدایت پر انسدادِ گداگری مہم اور ریسکیو آپریشن جاری ہیں روزانہ کی بنیاد ملتان شہر کے مختلف علاقوں سے بھکاری بچوں کو حفاظتی تحویل میں لیا جارہا ہے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی جانب سے گزشتہ ہفتے کے دوران  23 بھکاری بچوں کو حفاظتی تحویل میں لیا گیا  بیورو ترجمان کے مطابق شعبہ عوامی آگاہی کی جانب سے شہر کے مختلف مقامات پر عوام الناس میں گداگری کی روک تھام اور چائلڈ ہیلپ لائن 1121 کی پروموشن کے لئے آگاہی پمفلٹس بھی تقسیم کئے جا رہے ہیں کوئی بھی بھکاری، گھر سے بھاگا،گمشدہ، لاوارث بے آسرا بچہ نظر آنے کی صورت میں فوراً چائلڈ ہیلپ لائن 1121 پر کال کریں

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار