امریکی خلائی ادارے NASA کے Artemis II مشن نے انسانی تاریخ میں سب سے دور خلا میں جانے کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔

رائٹرز کے مطابق چار خلا بازوں پر مشتمل عملہ چاند کے اُس حصے کے قریب پہنچا جو زمین سے نظر نہیں آتا، اور وہاں انہوں نے شہابیوں کے ٹکراؤ سے پیدا ہونے والی روشنیوں کا مشاہدہ بھی کیا۔

اورین اسپیس کرافٹ میں سوار خلا باز زمین سے تقریباً 252,756 میل (402,000 کلومیٹر) دور پہنچے، جو اب تک کا سب سے زیادہ فاصلہ ہے۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ 1970 میں Apollo 13 کے پاس تھا۔

اس تاریخی مشن میں شامل خلا بازوں میں Reid Wiseman، Victor Glover، Christina Koch اور کینیڈا کے Jeremy Hansen شامل تھے۔

چھ گھنٹے پر محیط اس فلائی بائی کے دوران خلا بازوں نے چاند کی سطح کا قریب سے مشاہدہ کیا، نئی تصاویر لیں اور کچھ غیر نامزد گڑھوں کو عارضی نام دیے۔

ماہرین کے مطابق یہ مشن نہ صرف سائنسی تحقیق میں اہم پیشرفت ہے بلکہ مستقبل میں چاند پر مستقل انسانی موجودگی اور مریخ تک مشنز کے لیے تیاری کا بھی حصہ ہے۔

 

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار