فیلڈ مارشل عاصم منیر تہران پہنچ گئے، ایران امریکا مذاکرات میں پیش رفت کی امید
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سرکاری دورے پر ایران کے دارالحکومت تہران پہنچ گئے ہیں، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ ایرانی وزیر داخلہ نے ان کا استقبال کیا جبکہ پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی بھی اس موقع پر موجود تھے۔
ذرائع کے مطابق فیلڈ مارشل اپنے دورے کے دوران اعلیٰ ایرانی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔ ان ملاقاتوں میں ایران اور امریکہ کے درمیان جاری مذاکرات، خطے میں امن کی صورتحال اور دیگر اہم امور پر بات چیت متوقع ہے۔
یہ دورہ پاکستان کی جانب سے جاری سفارتی کوششوں کا حصہ ہے، جس میں پاکستان ایک اہم ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران اور امریکہ کے درمیان ممکنہ امن معاہدے کو حتمی شکل دینے کی کوشش کریں گے۔
دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بھی عندیہ دیا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیش رفت ہو رہی ہے۔ ان کے مطابق پاکستان کا ایک وفد جنگ بندی کے مسودے پر بات چیت کے لیے ایران جا رہا ہے اور جلد صورتحال مزید واضح ہو جائے گی۔
_2026_05_23_09_32_41_39155078.jpg)


Leave A Comment