ماہرینِ فلکیات نے خلا میں دھاتی ہواؤں کے ایک بڑے بادل کا مشاہدہ کیا ہے جو ایک پراسرار شے کے گرد گردش کر رہا ہے۔

سائنس دانوں نے یہ حیران کن دریافت ستارے J0705+0612 کی روشنی میں معمولی کمی کے مشاہدے سے کی، جو زمین سے تقریباً 3000 نوری سال کے فاصلے پر موجود ہے۔ یہ ستارہ ہمارے سورج کی طرح ہے اور اس کی عمر تقریباً دو ارب سال سے زیادہ ہے۔

امریکا کی نیشنل سائنس فاؤنڈیشن کی NOIRLab کے مطابق، اس ستارے کی روشنی ستمبر 2024 سے مئی 2025 کے دوران معمول سے تقریباً 40 گُنا کم ہوئی تھی۔

ہوپکنز یونیورسٹی کی سائنس دان پروفیسر نادیہ زکامسکا کا کہنا ہے کہ سورج کی طرح کے ستارے اچانک بغیر وجہ کے مدھم نہیں ہوتے، اس لیے روشنی میں اتنی بڑی کمی ایک بہت نایاب واقعہ ہے۔

ماہرین کا خیال ہے کہ اس پراسرار دھاتی بادل کی دریافت خلا میں موجود غیرمعمولی مظاہر اور ممکنہ نئے فلکیاتی عوامل کے بارے میں اہم معلومات فراہم کرے گی

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار