آسٹریلیا کا بڑا اقدام: بی ایل اے کو دہشتگرد تنظیم قرار دے کر پابندیاں عائد
Australia نے Baloch Liberation Army (بی ایل اے) کو باضابطہ طور پر دہشتگرد تنظیم قرار دیتے ہوئے اس پر سخت پابندیاں عائد کر دی ہیں۔
آسٹریلوی وزیر خارجہ کے مطابق یہ تنظیم پاکستان میں متعدد دہشتگرد حملوں میں ملوث رہی ہے، جس کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا۔ حکام نے واضح کیا ہے کہ بی ایل اے سے وابستہ افراد اور اس کی معاونت کرنے والوں کے خلاف بھی سخت اقدامات کیے جائیں گے۔
اعلامیے کے مطابق تنظیم سے متعلق کسی بھی فرد یا گروہ کے ساتھ مالی یا دیگر قسم کا لین دین کرنے پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔
آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ یہ اقدام عالمی سطح پر دہشتگردی کے خلاف جاری کوششوں کا حصہ ہے اور وہ اپنی سرزمین کو کسی بھی دہشتگرد نیٹ ورک کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گا۔ اس فیصلے کو خطے اور دنیا میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔
_2026_05_09_16_01_16_54011923.jpg)


Leave A Comment