فِن لینڈ کی چشمے بنانے والی کمپنی  نے ایسا اسمارٹ چشمہ متعارف کرانے جا رہی ہے جو دیکھنے میں تو عام سا ہے لیکن چشمہ پہننے والے کے مطابق ’آٹو فوکس‘ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
چشمے میں آنکھوں کو ٹریک کرنے والے سینسر کے ساتھ لینسز میں لیکوئیڈ کرسٹل موجود ہیں جو فوری طور پر پریسکرپشن کو تبدیل کرنے کے لیے کیے جاتے ہیں۔
کمپنی کے مطابق یہ موجودہ بائی فوکل یا ویری فوکل لینسز میں بہتری کا نتیجہ ہے۔ دونوں لینسز دور اور قریب دیکھنے میں آسانی کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں لیکن ان کے نقصانات بھی ہوتے ہیں۔
ایک فوٹوڈایوڈز کے سیٹ (جو روشنی کو برقی سگنلز میں تبدیل کرتے ہیں) اور ایل ای ڈیز کے ذریعے صارف کی آنکھوں کو ٹریک کیا جاتا ہے۔ یہ دونوں مل کر آنکھوں سے غیر مرئی انفرا ریڈ روشنی کو اچھالتے ہیں اور پھر اس کی عکاسی کی پیمائش کر کے یہ اندازہ لگاتے ہیں کہ صارف کس چیز کو دیکھ رہا ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار