بہاولنگر میں گھر کے واش روم سے خاتون کی تشدد زدہ لاش برآمد، پولیس نے تفتیش شروع کر دی
بہاولنگر کے علاقے بستی چیزل آباد میں ایک گھر کے واش روم سے ایک خاتون کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی لاش کو تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ فرانزک ٹیم (پی ایف ایس اے) بھی موقع پر پہنچ گئی ہے جو شواہد اکٹھے کر رہی ہے۔
خاتون کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال کے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔ مقتولہ کی شناخت ویراں بی بی کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس نے خاتون کی بیٹی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش شروع کر دی ہے۔
_2026_06_07_10_44_19_28097640.jpg)


Leave A Comment