بلوچستان میں بڑا آپریشن، 9 دہشتگرد ہلاک، 4 سی ٹی ڈی اہلکار شہید
بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف ایک بڑی کارروائی کے دوران 9 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا جبکہ 4 سی ٹی ڈی اہلکار شہید ہو گئے۔ ترجمان کے مطابق یہ آپریشن پنجپائی اور نوحصار کے نواحی علاقوں میں خفیہ اطلاع پر کیا گیا۔
کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں 6 اہلکار زخمی بھی ہوئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ اس آپریشن کا مقصد علاقے میں سرگرم دہشت گرد نیٹ ورک کو ختم کرنا تھا، جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن تاحال جاری ہے تاکہ مزید عناصر کو گرفتار کیا جا سکے۔
دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔ انہوں نے کہا کہ بہادر اہلکاروں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر دہشت گردوں کے عزائم ناکام بنائے، اور ان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
_2026_05_24_06_19_24_76239891.jpg)


Leave A Comment