کوئٹہ: بلوچستان حکومت نے فتنہ الہندوستان سے وابستہ انتہائی مطلوب 9 خواتین کے بارے میں قابلِ اعتماد معلومات فراہم کرنے پر مجموعی طور پر 10 سے 15 لاکھ روپے تک انعام مقرر کردیا۔

حکومت بلوچستان کے مطابق مطلوب خواتین کا تعلق گوادر، جیونی اور تربت کے علاقوں سے بتایا گیا ہے۔ حکام نے شہریوں سے مطلوب خواتین کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کی اپیل کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی ہے کہ اطلاع دینے والوں کی شناخت مکمل طور پر خفیہ رکھی جائے گی۔

حکومت کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق مطلوب خواتین میں حنیفاں بی بی، عائشہ، رقیہ، حفصہ، زہرہ، امینہ بانی، زرمین اور عزیزاں شامل ہیں۔

حکام کے مطابق آٹھ مطلوب خواتین کے بارے میں معلومات فراہم کرنے پر فی کس 10 لاکھ روپے جبکہ عزیزاں کے بارے میں قابلِ اعتماد اطلاع دینے والے کے لیے 15 لاکھ روپے انعام مقرر کیا گیا ہے۔

حکومت بلوچستان کا الزام ہے کہ مذکورہ خواتین صوبے میں امن دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہیں اور سادہ لوح خواتین کو مبینہ طور پر ورغلا کر بدامنی پھیلانے کی کوششوں میں استعمال کرتی ہیں۔

حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ مطلوب افراد سے متعلق کسی بھی قابلِ اعتماد اطلاع کو حکومت کی جانب سے مقرر کردہ رابطہ نمبرز پر فراہم کیا جائے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار