سابق امریکی صدر جو بائیڈن کے پروسٹیٹ کینسر کے بارے میں ان کے بیٹے نے انکشاف کیا ہے کہ یہ بیماری ہڈیوں سے آگے تک پھیل چکی ہے اور انہیں شدید درد کا سامنا ہے۔

بیٹے کے مطابق یہ بیماری نہایت تکلیف دہ ہے اور اس کے باعث بائیڈن کی جسمانی صلاحیتیں بھی بری طرح متاثر ہو رہی ہیں۔ اس حوالے سے ترجمان نے مزید تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔

بائیڈن نے وائٹ ہاؤس چھوڑنے کے چند ماہ بعد بتایا تھا کہ انہیں پروسٹیٹ کینسر کی ایک جارحانہ قسم لاحق ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق وہ اس وقت ریڈی ایشن تھراپی اور ہارمون تھراپی کے ذریعے علاج کروا رہے ہیں۔

یہ پیش رفت ان کی صحت کے حوالے سے تشویش میں اضافے کا باعث بن رہی ہے، جبکہ ان کے چاہنے والوں کی جانب سے صحت یابی کی دعائیں بھی کی جا رہی ہیں۔

 

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار