تحقیق: بلڈ گروپ اے اور اے بی رکھنے والوں میں معدے کے کینسر کا خطرہ زیادہ:تحقیق
حالیہ تحقیق میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ بلڈ گروپ اے اور اے بی رکھنے والے افراد میں معدے کے کینسر (گیسٹرک کینسر) کا خطرہ دیگر خون کی اقسام کے مقابلے میں زیادہ پایا گیا۔
اعداد و شمار کے مطابق اے گروپ والے افراد میں خطرہ تقریباً 13 سے 19 فیصد زیادہ اور اے بی گروپ والے افراد میں 18 فیصد تک زیادہ ہے۔ بلڈ گروپ اے کے حامل افراد میں ہیلی کوبیکٹر پائلوری بیکٹیریا سے انفیکشن کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں، جو معدے کے کینسر کا اہم سبب بنتا ہے۔
ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ متوازن غذا، صحت مند طرزِ زندگی اور باقاعدہ معائنہ اس خطرے کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔
_2026_02_06_18_45_32_37846697.jpg)

_2026_10_26_15_14_45_48540551.jpg)
Leave A Comment