ایشیا اردو

ڈیرہ غازی خان

سنیئر رپورٹر، نعمان حفیظ

ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازی خان نے انٹر میڈیٹ پارٹ سیکنڈ و کمبائنڈ کے پہلے سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان کردیا گیا۔کمشنر و چیئرمین لیاقت علی چٹھہ نے کلک کرکے رزلٹ آن لائن کیا۔امتحان میں 47895 امیدواروں نے شرکت کی اور 39451 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی اورکامیابی کا تناسب 82.37 فیصد رہا۔کمشنر و چیئرمین تعلیمی بورڈ لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ رزلٹ بورڈ کی ویب سائٹ کے علاؤہ 80029 پر رول نمبر ایس ایم ایس کرکے رزلٹ معلوم کرسکتے ہیں۔کنٹرولر بورڈ مرزا ظہیر اصغر،ڈپٹی کنٹرولر شیخ امجد حسین اور دیگر موجود تھے۔کمشنر و چیئرمین تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازی خان لیاقت علی چٹھہ نے بتایا کہ انٹر میڈیٹ پارٹ سیکنڈ و کمبائنڈ  امتحان میں ضلع مظفر گڑھ کا نتیجہ 83.39 فیصد رہا اسی طرح ضلع راجنپور کے 82.94،ضلع لیہ کے 82.12 اور ضلع ڈیرہ غازی خان کے 80.26 فیصد طلباء وطالبات کامیاب ہوئے۔
     ڈپٹی کنٹرولر امتحانات شیخ امجد حسین نے بتایا کہ کالجز اور یونیورسٹیز میں داخلوں کے کے پیش نظر رزلٹ کارڈز کی ترسیل فوری طورپر ممکن بنائی جارہی ہے۔  انہوں نے کہا کہ  امیدوار کسی بھی مضمون کی ری جیکنگ کےلئے درخواست چار نومبر تک آن لائن و ہارڈ  کاپی کی صورت میں جمع کرا سکیں گے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ مذکورہ امتحان میں فیل ہونے والے  امیدوار یکم دسمبر سے شروع ہونے والے انٹرمیڈیٹ دوسرے سالانہ امتحان  2022 کے لئے اپنے داخلہ فارمز اکیس اکتوبر سے دو نومبر تک سنگل کے ساتھ آن لائن و ہارڈ کاپی کی صورت میں جمع کرا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امتحان کے دوران بنائے گئے نقل کے کیسز میں دو امیدواروں کا نتیجہ منسوخ کیا گیا ہے جبکہ تین امیدواران کے کیس زیر سماعت ہیں۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار