ایشیا اردو

دریائے سندھ میں باراتیوں سے بھری کشتی اُلٹنے کے باعث بچوں سمیت 21 افراد جاں بحق ہو گئے۔
اسسٹنٹ کمشنر صادق آباد کا کہنا ہے کہ دریائے سندھ میں ماچھکہ کے قریب باراتیوں سے بھری کشتی اُلٹ گئی، جس سے 21 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، دو بچوں سمیت 19 خواتین کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق باراتی قافلہ دو کشتیوں پر مشتمل تھا، مجموعی طور پر 150 سے زائد افراد ان میں سوار تھے، 94 افراد ڈوب گئے، اسی دوران 45 افراد کو مقامی لوٹوں نے ڈوبنے سے بچا لیا۔اس وقت 29 افراد کی تلاش جاری ہے۔
ریسکیو حکام نے مزید بتایا کہ کچے کا علاقے میں ڈاکوؤں کا خطرہ ہونے کے باعثِ آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے،دریائے سندھ میں جاری ریسکیو آپریشن روک دیا گیا۔حادثے میں ڈوبنے والے افراد کی تلاش میں آپریشن کل صبح دوبارہ شروع کیا جائیگا،
ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ افسوس ناک حادثہ اوور لوڈنگ کے سبب پیش آیا، دریائے سندھ میں ڈوب جانے والے افراد کی تلاش میں ریسکیو آپریشن جاری ہے، حادثے کے بعد زیادہ تر افراد کو مقامی افراد نے بچالیا تھا۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ حمزہ شہباز شریف نے دریائے سندھ میں کشتی الٹنے کے واقعہ میں جانی نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے مقامی حکام کو ہدایت کی کہ لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن تیز کیا جائے۔ وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے انتظامیہ سے حادثے کے بارے میں رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار