ایشیا اردو

قتل یا خودکشی.؟ نامعلوم شخص کی درخت سے جھولتی ہوئی لاش دیکھ کر علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا ۔ پولیس تھانہ صدرخانیوال نے موقع پر پہنچ کر قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔ تفصیل کے مطابق مہرشاہ کے نزدیک وردگ پٹرولیم سروس کے عقب میں کھیتوں کے درمیان درخت کے ساتھ ایک نامعلوم شخص کی جھولتی ہوئی لاش ملی جس کی اطلاع فوری طور پر تھانہ صدر خانیوال دی گئی جبک لاش ملنے کی خبر علاقے میں بھی پھیل گئی جس پر اہل علاقہ کی کثیر تعداد موقع پر جمع ہو گئی اور نامعلوم شخص کو پہچاننے کی کوشش کی گئی مگر اس بدقسمت شخص کے پہچان نہیں ہو سکی۔ اس دوران پولیس تھانہ صدر خانیوال نے موقع پر پہنچ کر قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔تاہم لاش کی شناخت نہیں ہو سکی جبک علاقے میں عجیب وغریب چہ میگوئیاں ہو رہی ہیں اور فضا میں بھی خوف وہراس پھیلا ہوا ہے ۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار