بورے والا قتل کیس کا فیصلہ، مرکزی ملزم کو سزائے موت، تین کو عمر قید
پنجاب کے شہر بورے والا میں قتل کے ایک اہم مقدمے کا فیصلہ سنا دیا گیا، جس میں عدالت نے چار مجرموں کو مختلف سزائیں دی ہیں۔ ایڈیشنل سیشن جج سید محمد عمر نے کیس کا فیصلہ سنایا۔
عدالت نے مرکزی ملزم غضنفر عرف شمشیر کو سزائے موت اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی، جبکہ شریک ملزم تنویر کو عمر قید کی سزا دی گئی۔ اس کے علاوہ دیگر دو ملزمان کو بھی قید کی سزائیں سنائی گئی ہیں۔
پولیس کے مطابق یہ سزائیں مؤثر تفتیش اور مضبوط شواہد کی بنیاد پر دی گئیں۔ مقدمے کے مطابق ملزمان نے ذاتی رنجش پر ایک گھر میں گھس کر کلہاڑیوں اور راڈ سے حملہ کیا تھا، جس کے نتیجے میں نوجوان طارق جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے تھے۔
_2026_05_19_06_06_01_79045470.jpg)
_2026_09_16_13_24_35_85734178.jpg)

Leave A Comment