بورے والا میں فائرنگ کا واقعہ، نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کے ہاتھوں ایک شخص جاں بحق
پنجاب کے علاقے بورے والا میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت انور کے نام سے ہوئی ہے جس کا تعلق بنوں سے بتایا جاتا ہے۔
واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی ہے، جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لاش کو قانونی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور مقدمہ درج کر کے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
_2026_06_30_08_53_38_15872050.jpg)


Leave A Comment