اوٹاوا: Canada کی انٹیلی جنس رپورٹ میں India پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ کینیڈا کے اندر خفیہ طور پر اثر و رسوخ بڑھانے اور مختلف حلقوں پر اثر انداز ہونے کی کوشش کرتا رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بھارت نے کینیڈین سیاستدانوں، صحافیوں اور سکھ کمیونٹی کے بعض افراد پر خفیہ طور پر اثر ڈالنے کی کوشش کی، اور نگرانی و دباؤ جیسے طریقے استعمال کیے گئے تاکہ تنقید کو کم کیا جا سکے۔

دستاویز میں کہا گیا ہے کہ کینیڈا میں بعض سکھ تنظیموں کی خالصتان تحریک سے متعلق سرگرمیوں کو قانون کے تحت سیاسی آزادی کے طور پر دیکھا جاتا ہے اور اسے دہشت گردی نہیں سمجھا جاتا، بشرطیکہ وہ پرامن ہوں۔

رپورٹ میں یہ بھی ذکر کیا گیا ہے کہ غیر ملکی مداخلت کے خدشات موجود ہیں، جن میں بعض بین الاقوامی جرائم پیشہ گروہ بھی شامل ہو سکتے ہیں۔

سیاسی مبصرین کے مطابق اس رپورٹ کے بعد عالمی سطح پر بھارت کے غیر ملکی مداخلت سے متعلق مؤقف پر نئے سوالات اٹھے ہیں، جبکہ یہ معاملہ دونوں ممالک کے تعلقات پر بھی اثر انداز ہو سکتا ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار