ملتان میں کار حادثہ: میڈیکل کالج کی طالبہ جاں بحق، ساتھی طالب علم شدید زخمی
ملتان (نمائندہ خصوصی)
ملتان میں MPS روڈ کے قریب رائل آرچر کے سامنے گزشتہ رات پیش آنے والے کار حادثے میں بختاور آمین ڈینٹل اینڈ میڈیکل کالج کی طالبہ جاں بحق جبکہ اس کے ساتھی طالب علم شدید زخمی ہو گئے۔ افسوسناک حادثہ 25 نومبر 2025 کی رات 10 بج کر 30 منٹ پر پیش آیا۔پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والی طالبہ کی شناخت (الف ب) دختر محمد شفیع (23/24 سالہ) کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمی نوجوان محمد ب ت ولد عبدالنیم (24 سالہ) ہے۔ دونوں سفید رنگ کی آلٹو گاڑی 639 پر کسی آؤٹنگ سے واپسی پر تھے۔
ابتدائی معلومات اور بعض دستیاب ذرائع کے مطابق واپسی کے دوران دونوں طلبہ کے مابین کسی بات پر بحث و مباحثہ ہوا تھا۔ انہی غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق اسی دوران مبینہ طور پر ڈرائیور نے غصّے میں گاڑی کا اچانک رخ تبدیل کیا جس کے نتیجے میں گاڑی بے قابو ہو کر سڑک کنارے الٹ گئی۔ تاہم پولیس نے اس حوالے سے کسی بھی مخصوص وجہ کی تاحال تصدیق نہیں کی۔
حادثے میں (الف ب)خان موقع پر دم توڑ گئیں جبکہ محمد ب ت کو شدید زخمی حالت میں بختاور آمین اسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور ڈرائیونگ کے دوران پیش آنے والے ممکنہ مکالمے، جذباتی ردِعمل، سڑک کی صورتحال اور دیگر پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے
_2025_11_26_13_52_13_27270707.jpg)
_2026_09_16_13_24_35_85734178.jpg)

Leave A Comment