وزیراعلیٰ پنجاب عثمان خان بزدار کے قریبی ساتھی کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا
ٹی ایچ کیو ہسپتال تونسہ میں خواتین کو ہراساں کرنے اور موبائل فون سے انکی ویڈیو بنانے کے الزام میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان خان بزدار کے قریبی ساتھی لعل خان بزدار کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
مقدمہ ہسپتال کی نرس کی مدعیت میں دفعہ 186 اور 292 کے تحت درج کیا گیا جس میں ہسپتال کی نرس نے الزام عائد کیا کہ ایک ایک نامعلوم شخص زبردستی زنانہ وارڈ میں داخل ہوا اور بدتمیزی شروع کردی اور دھمکیاں دینا شروع کردیں اور موبائل سے ویڈیو بھی بناتا رہا۔

_2026_09_16_13_24_35_85734178.jpg)

Leave A Comment