کبیروالا میں منشیات فروشوں کی فائرنگ سے سی سی ڈی کا انفارمر قتل
تھانہ سٹی کی حدود ریحان پور میں منشیات فروشوں نے فائرنگ کر کے سی سی ڈی کے ایک انفارمر کو قتل کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق شعیب نامی انفارمر منشیات فروشوں سے منشیات کی خریداری کے بہانے رابطے میں تھا اور انہیں موقع پر بلا کر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد سے پکڑوانا چاہتا تھا۔ تاہم ملزمان نے مزاحمت کرتے ہوئے شعیب پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔
پولیس نے مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دی ہے جبکہ واقعے کے بعد ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ پولیس کے مطابق جلد ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔



Leave A Comment