سینٹ کام کا بیان: جنگ کے لیے مکمل تیاری، جنگ بندی میں بھی صلاحیتیں مزید بہتر بنا رہے ہیں
امریکی سینٹرل کمانڈ United States Central Command نے کہا ہے کہ اس کی افواج ہر ممکن صورتحال کے لیے تیار ہیں اور جنگ بندی کے دوران اپنی عسکری صلاحیتوں کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔
واشنگٹن سے جاری بیان اور ویڈیو میں جنگی طیاروں، بحری جہازوں اور فوجی مشقوں کی جھلکیاں دکھائی گئیں۔ ویڈیو میں سینٹ کام کے سربراہ ایڈمرل بریڈ کوپر اور امریکی وزیر دفاع کے بیانات بھی شامل تھے۔
ایڈمرل بریڈ کوپر کے مطابق امریکی افواج مسلسل اپنی حکمت عملی اور آپریشنل صلاحیتوں کو بہتر بنا رہی ہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ صورتحال کا فوری جواب دیا جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ جنگ بندی کے دوران بھی فوجی تیاریوں کا عمل جاری رہتا ہے۔
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی میں توسیع سے متعلق بات چیت اور بیانات سامنے آ رہے ہیں۔
_2026_04_22_16_37_55_47036714.jpg)


Leave A Comment