واٹس ایپ ہیکنگ میں اضافہ، نیشنل سرٹ کی فوری سکیورٹی ہدایات جاری
اسلام آباد: نیشنل سرٹ نے WhatsApp اکاؤنٹس کی ہیکنگ اور آن لائن دھوکہ دہی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر صارفین کیلئے اہم سکیورٹی ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔
ایڈوائزری میں صارفین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی ذاتی معلومات کو محفوظ رکھیں اور کسی بھی صورت میں او ٹی پی یا پن کو کسی کے ساتھ شیئر نہ کریں، چاہے وہ کتنا ہی قریبی کیوں نہ ہو۔ نامعلوم نمبرز سے موصول ہونے والے لنکس پر کلک کرنے سے بھی گریز کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔
مزید کہا گیا ہے کہ اگر کسی کی جانب سے رقم طلب کی جائے تو پہلے فون کال کے ذریعے اس کی تصدیق ضرور کی جائے تاکہ فراڈ سے بچا جا سکے۔
نیشنل سرٹ نے صارفین کو فوری طور پر واٹس ایپ پر ٹو اسٹیپ ویری فکیشن فعال کرنے کی ہدایت بھی کی ہے، جو اضافی سکیورٹی فراہم کرتی ہے اور اکاؤنٹ کو غیر مجاز رسائی سے محفوظ بناتی ہے۔
ماہرین کے مطابق یہ احتیاطی تدابیر اپنانے سے صارفین اپنی آن لائن سکیورٹی کو بہتر بنا سکتے ہیں اور سائبر جرائم سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔
_2026_04_07_16_59_04_83049951.jpg)

_2026_10_26_15_14_45_48540551.jpg)
Leave A Comment