ایشیا اردو

ڈیرہ غازیخان/سنیئر رپورٹر،نعمان حفیظ سے

چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ڈی جی خان کے سالانہ انتخابات کا مرحلہ مکمل، خواجہ محمد الیاس بلا مقابلہ صدر، مرزا محمد ظفر اقبال سینئر نائب صدر اورسرمد سلیم خوجہ نائب صدربلامقابلہ منتخب ہو گئے الیکشن کمشنر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ڈیرہ غازیخان چوہدری اطہر بشیر کے نوٹیفکیشن کے مطابق سال23-2022 کیلئے معروف صنعت کار سابق ممبربورڈ آف منیجمنٹ ملتان انڈسٹریل اسٹیٹ، ایگزیکٹو کمیٹی ممبر ایف پی سی سی آئی خواجہ محمد الیاس بلامقابلہ صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ڈی جی خان منتخب ہو گئے ہیں، ان کے ساتھ سینئر نائب صدر مرزامحمدظفراقبال، نائب صدرسرمد سلیم خوجہ اورتیرہ رکنی ایگزیکٹو کمیٹی کارپوریٹ کلاس سے خواجہ محمد الیاس،خواجہ محمد نصر المحمود،میاں حسین احمد فضل، حاجی محمد ذوالفقار خان،غلام مرتضیٰ خان گورمانی،مقصوداحمد خان علیانی،مسز گل فاطمہ اور ایسوسی ایٹ کلاس سے شیخ محمد طارق اسماعیل قریشی،مرزامحمد ظفر اقبال،سرمد سلیم خوجہ،شیخ مقبول الٰہی،محمد علی خان دستی،محمد عمر فاروق قریشی کے مقابلے میں کسی نے بھی کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے، اس طرح باقی عہدیداران بھی بلا مقابلہ منتخب ہوئے ہیں نو منتخب صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ڈیرہ غازیخان اس سے پہلے سابق ممبر بورڈ آف منیجمنٹ ملتان انڈسٹریل اسٹیٹ، ایگزیکٹو کمیٹی ممبر ایف پی سی سی آئی کے طور پر کام کررہے ہیں،اس موقع پراپنے بیان میں نومنتخب صدر خواجہ محمد الیاس نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان چیمبر کے اراکین کے مشکور ہیں جنہوں نے بھرپور اور غیر متزلزل اعتماد بخشا میں اور میری ٹیم علاقے میں تجارتی اور صنعتی سرگرمیوں کو بہتر بنانے اور نئے کاروباری مواقع پیدا کرنے کی کوشش کریں گے اس علاقے کے سینکڑوں افراد ہمارے مختلف اداروں میں کام کر رہے ہیں جس کی وجہ سے ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں بے روزگاری ختم کرنے میں ہمارا موثر کردار ہے انھوں نے کہا کہ وہ جلد ہی وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات میں مطالبہ کریں گے کہ ڈیرہ غازیخان میں چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کو دفتر کے لیے اراضی فراہم کرنے کے وعدے پر عمل درآمدکرائیں، تاکہ یہاں کے کاروباری طبقے کو اپنا دفتر میسر آ سکے روا ں سال کے دوران اس کو سابق صدر ڈاکٹر محمد شفیق پتافی کے ساتھ مل کر عملی جامعہ پہنائیں گے اس موقع پر سابق صدر ڈاکٹرمحمد شفیق خان پتافی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ہم نے اپنے اس سال کے دوران زمین کے حصول کے لئے کاوشیں کی ہیں ایس ایم بی آر سمیت ہر فورم پر معاملہ کو لے کر گئے ہیں پر امید ہیں ان کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے انہوں نے کہا کہ نو منتخب صدر خواجہ محمد الیاس جنوبی پنجاب میں معروف صنعتکار ہیں اور مجھے خوشی ہے کہ چیمبر کامرس ڈیرہ کی ذمہ داری خواجہ جلال الدین رومی سابق صدر نے مجھے سونپی اور میں آج خواجہ محمد الیاس صدر چیمبر کو سونپ رہاہوں اور ان کے تعاون سے ڈیرہ غازیخان میں بے روزگاری کے خاتمہ کے علاوہ، نئی صنعتوں کے قیام کے لیے کوششوں کا سلسلہ جاری رکھیں گے تاکہ علاقے میں صحت مند کاروباری ماحول کو فروغ مل سکے۔ انھوں نے کہا کہ سیلاب کی وجہ سے ہمارے ڈویژن کا کاروباری طبقہ مسائل کا شکار ہے۔ایسی صورت میں ہمارا یہ مشن ہے کہ پہلے بند انڈسٹری کو فعال کرایا جائے اس کیساتھ ساتھ نئے کاروباری مواقع پیدا کرنے کے لئے حکومت کے تعاون سے انڈسٹری کے فروغ کے لئے دن رات کام کیا جائے گانئے عہدیداران کی ٹیم میں نوجوان کو آگے لائے ہیں جو چیمبر کی بہتری کے لئے فعال کردار اد ا کریں گے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار