چیٹ جی پی ٹی صارفین کیلئے بڑی خوشخبری، مفت ورژن میں لامحدود ٹیکسٹ چیٹس متعارف
اوپن اے آئی نے چیٹ جی پی ٹی استعمال کرنے والے صارفین کیلئے اہم اعلان کیا ہے، جس کے تحت مفت اور گو پلان صارفین کو جلد لامحدود ٹیکسٹ چیٹس کی سہولت فراہم کی جائے گی۔
کمپنی کے مطابق اب صارفین کو چیٹ کے دوران خودکار طور پر کسی کمزور ماڈل پر منتقل نہیں کیا جائے گا، جبکہ جی پی ٹی-5.6 لُونا کو بطور ڈیفالٹ ماڈل متعارف کرایا جا رہا ہے جو پرانے ماڈل کی جگہ لے گا۔
مزید بتایا گیا ہے کہ صارفین کو جلد ’تھنک‘ نامی نیا بٹن بھی دیا جائے گا، جس کے ذریعے وہ یہ طے کر سکیں گے کہ جواب تیار کرتے وقت کتنی گہرائی سے تجزیہ کیا جائے۔
کمپنی نے واضح کیا کہ اگرچہ ٹیکسٹ چیٹس پر اب کوئی حد نہیں ہوگی، تاہم فائل اپ لوڈ اور تصاویر بنانے کی سہولت پر پہلے کی طرح کچھ پابندیاں برقرار رہیں گی۔
دوسری جانب پلس اور پرو صارفین کیلئے جی پی ٹی-5.6 سول ماڈل کو بھی اپ ڈیٹ کیا جا رہا ہے، جو زیادہ مختصر، واضح اور بہتر انداز میں جواب دے گا۔
اوپن اے آئی کے مطابق نئے ورژن میں حقائق سے متعلق غلطیوں میں نمایاں کمی آئی ہے، خاص طور پر مالی، طبی اور قانونی سوالات میں پہلے کے مقابلے میں 68 فیصد تک بہتری دیکھی گئی ہے۔
_2026_08_09_08_00_36_98958171.jpg)

_2026_09_14_11_43_02_26045009.jpg)
Leave A Comment