چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کا ریسکیو آپریشن 8 بھکاری بچوں کو حفاظتی تحویل میں لے لیا
ملتان.حفاظتی تحویل میں لئے گئے بچوں میں 10 سالہ عبدالستار، 9 سالہ انصر، 8 سالہ عدنان، 11 سالہ فاروق، 11 سالہ ندیم، 10 سالہ عمیر، 12 سالہ وسیم، 8 سالہ طاہر شامل ہیں بچوں کو 23 نمبر چونگی، گارڈن ٹاؤن، کینٹ بازار، نشتر ہسپتال اور جنرل بس اسٹینڈ سے بھیک مانگتے ہوئے پاکر حفاظتی تحویل میں لیا گیا بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو سنٹر منتقل کر دیا گیا ہے لواحقین کی تلاش جاری ہے بیورو ترجمان کے مطابق چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی جانب سے انسدادِ گداگری مہم جاری ہے روزانہ کی بنیاد پر ملتان شہر سے بھکاری بچوں کو حفاظتی تحویل میں لیا جا رہا ہے شعبہ عوامی آگاہی و میڈیا سیل چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی جانب سے انسدادِ گداگری مہم کے حوالے سے چوک کمہاراں، جنرل بس اسٹینڈ اور وہاڑی چوک پر آگاہی پمفلٹس تقسیم کئے گئے بھکاری لاوارث گمشدہ گھر سے بھاگے بچوں کی اطلاع چائلڈ ہیلپ لائن 1121 پر دیں.

_2026_09_16_13_24_35_85734178.jpg)

Leave A Comment