چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا گرینڈ ریسکیو آپریشن 14 بچوں کو حفاظتی تحویل میں لے لیا گیا
ملتان. چئیر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کی ہدایت پر چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کا شہر میں گرینڈ ریسکیو آپریشن بھکاری اور گھر سے بھاگے 14 بچوں کو حفاظتی تحویل میں لے لیا گیا بچوں کو شہر کی مختلف مصروف مارکیٹس اور شاہراہوں سے دوران ریسکیو آپریشن حفاظتی تحویل میں لیا گیا حفاظتی تحویل میں لئے گئے بچوں میں 11 سالہ نجف، 12 سالہ حسنین، 10 سالہ عمر، 11 سالہ شان، 11 سالہ علی شیر، 6 سالہ خیام، 5 سالہ فیصل، 8 سالہ عبدالرافع، 7 سالہ امیر معاویہ، 10 سالہ عبدالمعیز، 7 سالہ حامد، 13 سالہ فیضان، 12 سالہ کاشف، 11 سالہ آفتاب شامل ہیں بیورو ترجمان کے مطابق بچوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لئے چائلڈ پروٹیکشن بیورو سنٹر منتقل کر دیا گیا ہے لواحقین کی تلاش جاری ہے لواحقین چائلڈ ہیلپ لائن 1121 یا 0616513201 پر رابطہ کریں

_2026_09_16_13_24_35_85734178.jpg)

Leave A Comment