چین کے تمام قصبوں اور 95 فیصد دیہات میں 5 جی نیٹ ورک کی دستیابی
بیجنگ (1 فروری 2026) – چین میں اب تمام قصبوں اور 95 فیصد دیہات میں 5 جی نیٹ ورک دستیاب ہے۔ سی جی ٹی این کے مطابق 2025 میں دیہی اور دور افتادہ علاقوں میں بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کو تیز کرنے کے نتیجے میں ملک کے زیادہ تر علاقوں میں جدید نیٹ ورک کی رسائی ممکن ہو گئی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق 2015 کے بعد چین میں ایک لاکھ 30 ہزار دیہی علاقوں میں فائبر آپٹک نیٹ ورک کی تنصیب کی گئی جبکہ ایک لاکھ 10 ہزار 4 جی اور 5 جی بیس اسٹیشن بھی قائم کیے گئے۔ دیہی علاقوں میں براڈبینڈ صارفین کی تعداد 20 کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے اور انٹرنیٹ کی شرح نفوذ 69 فیصد سے زیادہ ہو گئی ہے۔
چین نے پرائمری اور سیکنڈری سکولوں میں انٹرنیٹ فراہم کر دیا ہے اور ٹیلی میڈیسن سروس نیٹ ورک بھی تمام شہروں اور کاونٹیوں تک پھیل گیا ہے۔ پندرہویں پانچ سالہ منصوبے کے دوران مزید بنیادی تنصیبات کی تعمیر کی جائے گی تاکہ دیہی علاقوں میں ڈیجیٹل ترقی اور زرعی جدید کاری کو فروغ دیا جا سکے۔
_2026_02_01_18_12_02_73573404.jpg)

_2026_10_26_15_14_45_48540551.jpg)
Leave A Comment