چنیوٹ: سی سی ڈی اور منشیات فروشوں میں مبینہ مقابلہ، منشیات فروش ہلاک
چنیوٹ: سی سی ڈی پولیس اور منشیات فروشوں کے درمیان مبینہ مقابلے میں بلال نامی منشیات فروش ہلاک ہو گیا۔ مقابلے کے دوران ہلاک منشیات فروش کا ساتھی فرار ہو گیا۔
سی سی ڈی کے مطابق ہلاک ملزم منشیات کے 10 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ اور پولیس کو مطلوب تھا اور اس کا تعلق فیصل آباد کے علاقے رضا آباد سے تھا۔ مبینہ مقابلہ نواحی علاقہ چک نمبر 234، پل کھڑکو کے قریب پیش آیا۔
اعجاز اصغر ایس آئی نے بتایا کہ مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا گیا، جس کے بعد ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی۔ سب انسپکٹر اعجاز اصغر اور ایس آئی عابد علی بلٹ پروف جیکٹ پہنے ہونے کی وجہ سے محفوظ رہے۔ سی سی ڈی پولیس نے جواباً فائرنگ کی، جس کے بعد ملزم زخمی حالت میں ملا، لیکن ریسکیو 1122 کی ٹیم کے پہنچنے تک وہ ہلاک ہو چکا تھا۔
_2026_03_30_17_06_01_62504650.jpg)


Leave A Comment