چنیوٹ میں سی سی ڈی اور منشیات فروشوں کے مبینہ مقابلے میں ایک ملزم ہلاک، دو فرار
چنیوٹ: تھانہ سٹی کے علاقے جھنگ فیصل آباد روڈ بائی پاس کے قریب سی سی ڈی اور منشیات فروشوں کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا۔
سی سی ڈی حکام کے مطابق مقابلے کے دوران ایک ملزم ہلاک ہو گیا جبکہ اس کے دو ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ ہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت سلیمان عرف عقیل کے نام سے ہوئی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوا۔ واقعے کے بعد موقع سے اسلحہ اور منشیات بھی برآمد کر لی گئی۔
سی سی ڈی کے مطابق ہلاک ملزم منشیات فروشی، راہزنی اور ڈکیتی کے چھ مقدمات میں ریکارڈ یافتہ اور مطلوب تھا۔ مزید فرار ملزمان کی تلاش جاری ہے۔



Leave A Comment