ایشیا اردو

ڈیرہ غازی خان/سنیر  رپورٹر.نعمان حفیظ

ایشیا اردو بنا مظلوم طالب علموں کی آواز,  کمشنر ڈیرہ غازی خان کا نوٹس.  کمشنر ڈیرہ غازی خان محمد عثمان انور نے ڈیرہ غازی خان شہر میں بلاک 17 کے  گرلز ایلیمنٹری سکول کی عمارت پر قبضہ کے معاملہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار کو معاملہ دیکھنے اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی ہے۔قبضہ مافیا مشتاق کھوسہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ۔کمشنر محمد عثمان انور نے  سی ای او ایجوکیشن سے بھی پیشرفت رپورٹ طلب کرلی کمشنر نے بروقت کارروائی نہ کرنے پر سی ای او ایجوکیشن سے  ناراضگی کا بھی اظہار کیا ۔کمشنر محمد عثمان انور نے کہا کہ محکمہ کی طرف سےبروقت کارروائی ہوجاتی تو اساتذہ اور طالبات سڑکوں پر آنے میں مجبور نہ ہوتیں۔کمشنر عثمان انور کی ڈی پی او کو بھی قانونی کارروائی تیز کرنے کی ہدایت کی۔کمشنر نے افسران سے   کہا کہ سکول کے فرنیچر کی توڑ پھوڑ اور  چوری پر ملزم سے   نقصانات کا ازالہ کرائیں سکول کی متاثرہ عمارت کی فوری بحالی کی جائے۔کمشنر عثمان انور نے کہا کہ معلمات اور طالبات کو تحفظ فراہم کیا جائے گا۔کمشنر عثمان انور کوبتایا گیا کہ
گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول بلاک 17 کی چار دیواری،بیت الخلاء اور دیگر تعمیرات گرانے پر قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے ہمسایہ مشتاق کھوسہ نے پہلے بھی  کئی بار سکول کے رقبہ پر  قبضہ کی کوشش کی۔عدالت نے بھی سکول کے حق میں فیصلہ دیا تھا

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار