ایشیا اردو

ڈیرہ غازیخان /سنیر رپورٹر

ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان محمد سلیم  کا محرالحرام کے سلسلہ میں ویڈیو لنک کانفرنس کا انعقاد ۔ چاروں ضلعی سربراہان کی شرکت۔محرم الحرام   پر سکیورٹی اقدامات کا جائزہ ۔ محرم الحرام کے دوران   فول پروف سیکورٹی انتظامات کرنے کی ہدایات۔ تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان محمدسلیم کی زیر صدارت  چاروں اضلاع کے ضلعی سربراہان  کے ساتھ  محرم الحرام کے حوالے سے ویڈیولنک کانفرنس کا انعقاد ہوا۔ کانفرنس میں ڈی پی او ڈیرہ غازی خان ریجنل پولیس آفس سے جبکہ ضلع مظفر گڑھ ،راجن پور اور لیہ کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسران بذریعہ ویڈیو لنک شریک ہوئے ۔کانفرنس میں محرم الحرام  کے حوالے سے ریجن بھر میں سکیورٹی کے انتظامات اور امن وامان کی فضاء قائم رکھنے کیلئے کیئے گئے  پیشگی  اقدامات کا جائزہ لیاگیا۔ کانفرنس میں ضلعی سربراہان نے محرم الحرام کے سلسلے میں سیکورٹی انتظامات بارے آر پی او کو بریف کیا ۔ کانفرس کے دوران آر پی او  نے چاروں ضلعی سربراہان کو ہدایات جاری کیں کہ تمام اضلاع میں محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کا سیکیورٹی پلان خودتشکیل دیں ۔سیکیورٹی پر تعینات افسران کوڈیوٹی سے قبل موجودہ حالات کے تناظر میں ڈیوٹی کی نوعیت اور حساسیت کے حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر بریفنگ دی جائے ۔ تمام اضلاع کے حساس جلوسوں اور مجالس کے مقامات کے گرد روزانہ کی بنیاد پر سرچ، سویپ اور کومبنگ آپریشنز کئے جائیں ۔ محرم الحرام کے دوران چاروں اضلاع میں امن و امان کی فضا برقرار رکھنے  کیلئے مجالس اور جلوسوں کو 4لئیر سیکیورٹی فراہم  کی جائے اور عزاداران کی فیزیکل  اور بذریعہ واک تھرو گیٹ ،اور میٹل ڈیٹیکٹر چیکنگ کی جائے ۔ جلوسوں اور مجالس کی ویڈیو ریکارڈنگ اور مرکزی جلوسوں کے روٹ پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں ۔ جلوسوں اور مجالس کے اوقات کار کی پابندی پر عملد رآمد یقینی بنایا جائے ۔ آر پی او  محمد سلیم نے ہدایات جاری کیں کہ محرم الحرام کے جلوسوں کے آغاز سے قبل روٹ کی سکریننگ اور سکیننگ کو بذریعہ سپیشل برانچ ہرصورت یقینی بنایا جائے۔ جلوسوں اور مجالس کے ارد گرد ریڑھی ،ٹھیلے اور خوانچہ فروشوں کو بطور خاص چیک کیا جائے ۔ مجالس اور جلوسوں کی سیکیورٹی پر مامور افسران اس  وقت تک ڈیوٹی پوائنٹ نہ چھوڑیں جب تک آخری عزادار مجلس اور جلوس کے مقام سے چلا نہ جائے ۔ جلوسوں اور مجالس کے روٹ پر آنے والی عمارتوں پر سنائیپرز  تعینات کئے جائیں ۔ محرم الحرام کے دوران شعلہ بیان مقررین کی زبان بندی اور ضلع بندی کے اقدامات کیئے جائیں ۔ فرقہ وارانہ بیانات و مواد و بیانات، وال چاکنگ پوسٹر کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لاتے ہوئے لاؤڈ سپیکر ایکٹ پر عملدرآمد  کویقینی بنایا جائے ۔اسلحے کی نمائش اور قانون شکنی کے مرتکب افراد کے خلاف مقام و مرتبے کا لحاظ کیے بغیر فوری قانونی  کارروائی عمل میں لائی جائے۔مجالس اور جلوسوں کے منتظمین کے تعاون سے مقامی رضاکاروں اور ولینٹرز کو تعینات کیا جائے ۔محرم الحرام میں امن وامان کی صورت حال ہرصورت برقرار رکھی جائے 

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار