کانگو میں ایبولا کی تباہ کاری جاری، 4 ہزار 200 سے زائد متاثر، 1916 افراد جاں بحق
جمہوریہ کانگو میں ایبولا وائرس کی وبا تیزی سے پھیل رہی ہے، جہاں تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 4 ہزار 209 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 1 ہزار 916 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ حکام کے مطابق وبا میں اموات کی شرح 45.5 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے، جو صورتحال کی سنگینی کو ظاہر کرتی ہے۔
وزارتِ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق متاثرہ علاقوں میں مریضوں کی نشاندہی اور نگرانی کا عمل جاری ہے، جبکہ وبا کے مزید پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ کانگو میں جاری بنڈی بگیو ایبولا وبا سرکاری اعلان سے کئی ماہ پہلے ہی خاموشی سے پھیلنا شروع ہو چکی تھی۔ جینیاتی تجزیے سے معلوم ہوا ہے کہ وائرس فروری کے آغاز میں مقامی سطح پر گردش کر رہا تھا، جبکہ حکومت نے 15 مئی کو وبا کا باضابطہ اعلان کیا۔
صحت کے ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر بروقت اقدامات نہ کیے گئے تو متاثرہ افراد کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔ اس وقت متاثرہ علاقوں میں گھر گھر جا کر ممکنہ مریضوں کی جانچ اور نگرانی کا عمل تیز کر دیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق جانچ کے دائرہ کار میں اضافے کے ساتھ آنے والے ہفتوں میں مزید کیسز سامنے آنے کا امکان ہے، جس کے باعث وبا سے نمٹنے کے لیے حفاظتی اور طبی اقدامات کو مزید مضبوط بنایا جا رہا ہے۔
_2026_08_13_08_16_21_33163489.jpg)
_2026_08_13_08_20_55_77326492.jpg)
_2026_08_13_08_18_21_38154542.jpg)
Leave A Comment