موٹروے ایم فور پر ویٹ اسٹیشن والوں کی کرپشن پر موٹروے پولیس کی مدعیت پر مقدمہ درج
ایشیا اردو
انسپکٹر جنرل خالد محمود کی ہدایات پر ڈی آئی جی موٹروے سنٹرل 2 زون شاہد جاوید کی ہدایت پر سیکٹر کمانڈر عاطف علی چوہدری کے حکم پر موٹروے ایم فور سیکٹر میں خانیوال انٹرچینج لوکیشن 55 پر موجود ویٹ اسٹیشن سے ٹرک نمبری LZJ/4637 جسکو ڈرائیور عبدالرحمن سکنہ پیر محل چلا رہا تھا ٹرک مزکورہ جب موٹروے پر آیا تو ڈیوٹی پر موجود ایڈمن آفیسر محمد اکرم اور کانسٹیبل بدر منیر نے ٹرک کو شک کی بنیاد پر اوور ویٹ ہونے کی وجہ سے روکا تو معلوم ہوا کہ ٹرک 5ٹن اوور ویٹ ہے۔
جسکو ویٹ اسٹیشن آپریٹر محمد حسین ولد منور حسین قوم گل نے ویٹ سٹیشن انچارج مزمل حسین گل کے کہنے پر اوور ویٹ ٹرک سے مبلغ 500روپے رشوت لیکر اوور ویٹ ٹرک کو موٹروے پر سفر کرنے کی اجازت دی ہے جس پرنیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس کی مدعیت میں تھانہ صدر کبیروالہ میں مقدمہ درج کرا کے ملزمان متعلقہ تھانے کی حوالے کر دئیے گئے۔
بیٹ کمانڈر قمر شہزاد بھٹی کے مطابق موٹرویز ہمارا قومی اثاثہ ہے جسکو کسی بھی قیمت پر ملک دشمن عناصر کی خواہش پر برباد کرنےکی اجازت نہیں دی جاسکتی واضح رہے کہ نیشنل ہائی وے اینڈموٹروے پولیس ایم فور کی طرف سے پہلے بھی اس طرح کے بدعنوان عناصر کے خلاف مختلف تھانہ جات میں مقدمات درج کراۓ گئے ہیں۔سیکٹر کمانڈر ایم فور عاطف چوہدری نے متعلقہ اہلکاروں کو اچھی ڈیوٹی پر شاباش دی ہے اور کہا ہے کہ رشوت ، بدعنوانی معاشرے کا ناسور ہے جسکی کی ہرگز اجازت نہیں دی جاسکتی۔



Leave A Comment