ڈور پھرنے سے شہری کی ہلاکت، آئی جی پنجاب کا پتنگ فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم
ایشیا اردو
رپورٹ چوہدری عبدالقیوم
لاہور میں ڈور پھرنے سے شہری کی ہلاکت کے معاملے پر آئی جی پنجاب نے پتنگ فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔
ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ آئی جی پنجاب نے راولپنڈی، ملتان، فیصل آباد اور گوجرانولہ سمیت بڑے شہروں میں پتنگ فروشوں کے خلاف آپریشن کا حکم دیا ہے۔
آئی جی پنجاب لاہور میں شالیمار لنک روڈ پر ڈور پھرنے سے شہری کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پتنگ بازی پر فیلڈ افسران کے ساتھ سپروائزری افسران کو بھی جواب دینا ہو گا جبکہ ملتان میں فوری طور پر اسپیشل ڈیوٹیاں لگا دی گئیں ہیں خصوصی طور پر موٹر سائیکل سکواڈ تشکیل دے دیا گیا ہے



Leave A Comment