جنوبی کوریا کی کرپٹو ایکسچینج “بٹ ہمب” نے ایک تکنیکی غلطی کی وجہ سے 44 ارب ڈالر کے بٹ کوائن صارفین میں تقسیم کر دیے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، ہر صارف کو تقریباً 2,000 بٹ کوائن ٹرانسفر ہوئے۔ اس غلطی کے سبب ایکسچینج پر بٹ کوائن کی قیمت میں 17 فیصد کمی دیکھنے میں آئی۔

ایکسچینج انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ کسی ہیکنگ یا سائبر حملے کا نتیجہ نہیں تھا، بلکہ ایک داخلی تکنیکی غلطی کے باعث بٹ کوائن غلط طور پر منتقل ہوئے۔ خوش قسمتی سے، 99 فیصد سے زائد بٹ کوائن صارفین سے ریکور کر لیے گئے ہیں۔

ماہرین کے مطابق اس طرح کے حادثات کرپٹو مارکیٹ میں عارضی قیمت میں اتار چڑھاؤ پیدا کر سکتے ہیں اور سرمایہ کاروں کے لیے خطرے کا باعث بنتے ہیں۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار