کرپٹو کرنسی فراڈ میں اضافہ، ماہرین نے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی
کرپٹو کرنسی کے شعبے میں فراڈ اور جعلی سرمایہ کاری اسکیموں کے بڑھتے ہوئے واقعات پر ماہرین نے عوام کو سخت احتیاط کی ہدایت کی ہے۔
ماہرین کے مطابق جدید ٹیکنالوجی اور بلاک چین کے نام پر بعض افراد شہریوں کو جھانسہ دے کر لوٹ رہے ہیں۔ یہ فراڈیے پہلے سوشل میڈیا یا آن لائن پلیٹ فارمز کے ذریعے اعتماد حاصل کرتے ہیں اور پھر منافع بخش سرمایہ کاری کے جھوٹے وعدوں کے ذریعے بڑی رقمیں حاصل کرتے ہیں۔
بعد ازاں جعلی ایپس اور ویب سائٹس کے ذریعے صارفین کی سرمایہ کاری کو ہتھیا لیا جاتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کرپٹو کرنسی کا غیر مرکزی اور ڈیجیٹل نظام اسے زیادہ خطرناک بنا دیتا ہے اگر مناسب تحقیق اور احتیاط نہ کی جائے۔
رپورٹس کے مطابق سب سے زیادہ فراڈ جعلی منصوبوں اور ’’میم کوائنز‘‘ کے ذریعے سامنے آئے ہیں، جہاں ابتدا میں غیر معمولی منافع کے دعوے کیے جاتے ہیں اور سوشل میڈیا پر جارحانہ تشہیر کی جاتی ہے۔
ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ جب بڑی تعداد میں افراد سرمایہ کاری کر لیتے ہیں تو بعض منصوبہ ساز اچانک رقم لے کر غائب ہو جاتے ہیں۔ عوام کو مشورہ دیا گیا ہے کہ کسی بھی آن لائن سرمایہ کاری سے پہلے مکمل تحقیق کریں، غیر معروف پلیٹ فارمز سے گریز کریں اور غیر حقیقی منافع کے وعدوں پر یقین نہ کریں۔
_2026_05_12_16_59_11_46467005.jpg)

_2026_09_14_11_58_06_21669213.jpg)
Leave A Comment