ایشیا اردو

کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ پنجاب (سی ٹی ڈی ) نے کارروائی کرتے ہوئے ملتان سے کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گرد گرفتار کرلیے ۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق پنجاب میں دہشت گردی کا نیٹ ورک پکڑا گیا ، سی ٹی  ڈی نے دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد ، اسلحہ ، دستی بم برآمد کرلیے ۔
حکام کے مطابق دہشت گردوں کی شناخت احسان اور اسامہ کے نام سے ہوئی  ہے ، ملزمان سے دہشت گردی کے حالیہ واقعات بارے تفتیش جاری ہے ۔
حکام نے مزید بتایا ہے  کہ کومبنگ آپریشنز کے دوران 13 مشتبہ افراد کو بھی گرفتار کر کے ان  کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا ۔
سی ٹی ڈی کی جانب سے گرفتار افراد کے خلاف 9 مقدمات درج کرلیے گئے ہیں جن سے تفتیش جاری ہے ۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار