سینیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے پندرہ روزہ نظام کے بجائے روزانہ تعین کی مجوزہ پالیسی پر توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرا دیا گیا ہے۔ سینیٹر کامران مرتضیٰ نے وفاقی حکومت سے اس فیصلے کی وضاحت طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام سے مہنگائی میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اگر پٹرولیم قیمتوں کا تعین روزانہ کی بنیاد پر کیا گیا تو ٹرانسپورٹ کے اخراجات بڑھنے کے ساتھ ساتھ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو سکتا ہے، جس کا براہ راست اثر عوام پر پڑے گا۔

سینیٹر نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس مجوزہ پالیسی کی وجوہات، نفاذ کے طریقہ کار اور عوام کو قیمتوں کے اتار چڑھاؤ سے بچانے کے اقدامات کی تفصیلات فراہم کرے۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ سینیٹ کو آگاہ کیا جائے کہ عوام کو ممکنہ منفی اثرات سے بچانے کے لیے کیا حفاظتی اقدامات کیے جائیں گے۔

 

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار