تعلیمی بورڈز کے زیر اہتمام آٹھ سے 12 نومبر تک جنوبی پنجاب سپورٹس گالا کے انعقاد کا فیصلہ
ایشیا اردو
حکومت پنجاب کی ہدایت پر تعلیمی بورڈز کے زیر اہتمام آٹھ سے 12 نومبر تک جنوبی پنجاب سپورٹس گالا کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا ہے۔کمشنر و چیئرمین تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازی خان لیاقت علی چٹھہ نے اجلاس طلب کرتے ہوئے انتظامات کو حتمی شکل دے دی۔سیکرٹری تعلیمی بورڈ حبیب الرحمن گاڈی نے بریفنگ دی۔کمشنر و چیئرمین تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازی خان لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ سکول ایجوکیشن اور تعلیمی بورڈز کے اشتراک سے سپورٹس گالا منعقد ہوگا جس میں ڈی جی خان بورڈ سے ہائی سکولوں سے 584 کھلاڑی اور آفیشلز شرکت کریں گے۔کرکٹ،کبڈی،فٹ بال،والی بال،ٹیبل ٹینس سمیت چھ کھیلوں کے مقابلے ہوں گے۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ کھیل کے مقابلے نوجوانوں کی صلاحیتوں میں نکھار پیدا کریں گے اور نچلی سطح پر کھیلوں کے مقابلوں سے نئے کھلاڑیوں کی کھوج ممکن ہوگی۔کمشنر و چیئرمین تعلیمی بورڈ لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ ڈی جی خان بورڈ جنوبی پنجاب سپورٹس کیلئے ٹریک سوٹ اور دیگر اخراجات کیلئے 35 لاکھ روپے برداشت کرے گا۔



Leave A Comment