ملتان:اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ امراض نسواں ڈاکٹر نبیلہ عطا اللہ خان کی ایسوسی ایٹ پروفیسر کے عہدے پر ترقی
ایشیا اردو
اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ امراض نسواں نشتر میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر نبیلہ عطا اللہ خان کی ایسوسی ایٹ پروفیسر کے عہدے پر ترقی۔ اس حوالے سے شعبہ امراض نسواں نشتر ہسپتال وارڈ 16 میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں چیئرپرسن شعبہ امراض نسواں پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی سمیت سینئر کنسلٹنٹس اور پوسٹ گریجوایٹ سٹوڈنٹس نے ڈاکٹر نبیلہ عطا اللہ خان کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور انہیں پھولوں کے گلدستے پیش کیے



Leave A Comment