ایف آئی آر میں سامنے آنے والے سنگین انکشافات کے بعد ڈیرہ غازی خان پولیس کے تین اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی مکمل کر لی گئی ہے۔
ڈی پی او ڈیرہ غازی خان طارق ولایت خان نے اے ایس آئی مختیار، سب انسپکٹر عرفان حیدر اور سب انسپکٹر حنظلہ کو ججز کے جعلی دستخط اور مہریں لگا کر ملزمان کو ناجائز ریلیف دینے کے الزام میں برطرف کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ملزمان مختلف مقدمات میں جعلی ضمانتیں اور جوڈیشل آرڈر تیار کرتے تھے۔
ڈی پی او نے اس کارروائی کو پولیس کے اندر احتساب کے عزم کا مظہر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایشیا اردو “ڈیرہ غازی خان پولیس میں کسی کو قانون سے بالاتر نہیں ہونے دیا جائے گا”۔
مزید انکوائری کے لیے ایک خصوصی ٹیم بھی تشکیل دے دی گئی ہے جو اس معاملے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لے رہی ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار