روضہ رسول ﷺ تک پیدل سفر کا عزم
ایشیا اردو
ڈیرہ غازیخان / نعمان حفیظ
روضہ رسول ﷺ تک پیدل سفر کا عزم لے کر لاہور کا شہری کامران بیگ ڈیرہ غازیخان پہنچ گیا اورڈیرہ غازی خان آمد پر کھوکھر برادری اور اہل محلہ نے اس کا پرزور استقبال کیا. شفقت رسول کھوکھر رفعت رسول کھوکھر،طلعت رسول کھوکھر، راحت رسول کھوکھر سید امتیاز شاہ ملک راشد شہزاد صدیقی اوردیگر نےکامران بیگ کو پھولوں کے ہار پہنائے اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا. کامران بیگ نے بتایا کہ بچپن سے ان کے دل میں خواہش تھی کہ خانہ کعبہ اور روضہ رسول پر پیدل حاضری دوں اس لیے اس نے 19، اگست کو لاہور سے پیدل سفر کا آغاز کیا جہاں سے وہ ملتان، مظفرگڑھ کے بعد ڈیرہ غازیخان پہنچا ہے اور اب وہ سخی سرور، لورالائی، کوئٹہ، تفتان کے راستے ایران، عراق، کویت اور پھر سعودی عرب پہنچے گا اور 5500کلومیٹر پیدل سفر کر کے 260دنوں میں سعودی عرب پہنچنے کا عزم ہے. انہوں نے کہاکہ میرے اس نیک سفر کا مقصد دنیا کو یہ بھی باور کرانا ہے کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے.

_2026_09_16_13_24_35_85734178.jpg)

Leave A Comment