ایشیا اردو

ڈیرہ غازی خان/سنیر رپورٹر

واپڈا مقامی ملازمین کی مسلسل بے حسی، شکور آباد کالونی پل ڈاٹ مرکزی جامع مسجد فاروقی کا عرصہ چار سال سے ٹرانسفارمر کا مسئلہ چل رہا ہے، 3فیز والا ٹرانسفارمر ہے عرصہ درازسے 2 فیز چل رہا ہے جو کہ علاقہ مکین اور مسجد فاورقیہ کے نمازی حضرات اور بزرگ بوڑھے بچے خواتین انتہائی پریشانی کا شکار ہیں۔مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ واپڈا حکام نے ملی بھگت کرکے غیر قانونی طور پر الکریم سنٹر اور سرور کالونی والے ناجائز کنکشن مسجد کے ٹرانسفارمر سے کنکشن لگائے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے عرصہ چار سال سے مکین انتہائی پریشان ہیں اور کئی کئی گھنٹے بجلی غائب رہتی ہے مقامی حکام کو کئی مرتبہ تحریری درخواست دے چکے ہیں کاروائی صفر ہے۔ اور مقامی انتظامیہ خاموش ہے۔ مسجد فاروقیہ شکور آباد کالونی کے رہائشی مزدور طبقہ لوگ ہیں اور الکریم سنٹر والے انتہائی بااثر لوگ ہیں جو کہ غیر قانونی طور پر اے سی چلا رہے ہیں جبکہ علاقہ شکور آباد کے لوگ پنکھے اور بلب بھی نہیں چلاتے۔ آئے روز جمپر اُڑ جاتے ہیں اور ٹرانسفارمر خراب ہو جاتا ہے جسے دوبارہ مرمت کرنا پڑتا ہے جس میں کئی کئی دن لگ جاتے ہیں۔ واپڈا ملازمین نے مسجد کے ٹرانسفارمر کو روزی روٹی کا ذریعہ بنا لیا ہے بغیر نذرانہ کام کرنے کو تیار نہ ہین اگر فوری حل نہ نکالا گیا تو گرمی کے ستائے ہوئے لوگ احتجاجاً پل ڈاٹ بند کرنے پر مجبور ہوں گے ذمہ دار واپڈا حکام ہوں گے۔ واپڈا انتظامیہ کی اس بے حسی اور لاپرواہی کے خلاف علاقہ شکور آباد کے لوگوں نے ایک احتجاجی جلوس نکالا اس موقع پر میاں احسان کریم گازر ملک کریم بخش گاذر حضرت مولانا حافظ پیر بخش گازر، حافظ محمد عمر فاروق مکی، حافظ عبدالمجید نقشبندی ، ندیم گازر، حاجی منظور احمد گازر، کلیم اللہ، محمد خلیل، محمد اسماعیل، محمد شہزاد، رحیم بخش، محمد رمضان، قاری عبدالرحیم، محمد یونس، حضور بخش عبدالستار، عبدالرزاق مولا بخش عبدالرحمن محمد کوثر بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ واپڈا انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ شکور اباد کے باسیوں کو تیسری دنیا کی مخلوق سمجھنے کی بجائے شکور آباد کے مکین کو بہتر سہولیات میسر کریں ٹرانسفامر کا مسئلہ حل کر کے اہل علاقہ کو سکون کا سانس میسر کریں۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار